بنگلورو،8؍مئی(پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج یہاں کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں واپس آنے کے بعد کاویری آبی تنازع حل کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کاویری تنازعہ حل کرنے کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ سدارامیا کے مشورے کو نظر انداز کردیاتھا۔ یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ12؍مئی کے انتخابات میں مودی کے حملوں سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ان کے سارے الزامات بنے بنیاد ہیں۔ چدمبرم نے مزید کہا کہ اگر مودی سونیا گاندھی اورراہل گاندھی پر الزامات لگاناچاہتے ہیں تو پارلیمان میں لگائیں۔ اور ہم وہاں ان کا جواب دیں گے۔چدمبرم نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے دوراقتدار میں3؍وزرائے اعلیٰ بنائے گئے اور کرناٹک کی تاریخ کی یہ خراب حکومت تھی۔